17 ستمبر ، 2015
لاہور.....لاہورہائیکورٹ نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کےکردار گلوبٹ کی درخواست ضمانت مستردکردی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کےدوران گاڑیوں کی توڑپھوڑ میں ملوث گلوبٹ نےلاہورہائیکورٹ کےروبرواپنی سزا کےخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہےکہ اپیل کےفیصلے تک ضمانت پر اسےرہا کیا جائے،عدالت نےسماعت کےبعدحکم دیاکہ اپیل کے ساتھ ہی ضمانت کابھی فیصلہ کیا جائے گا۔
گلوبٹ کوانسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہورنےگاڑیوں کی توڑپھوڑکےالزام میں11 سال قید اور سوا لاکھ روپےجرمانے کے سزا سنائی تھی۔