17 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.........قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ کسان پیکج کے بیشتر نکات بجٹ تقریر میں شامل ہیں، کسان پیکج جھوٹ کاپلندا ہے، اسے نہیں مانتے ، بلدیاتی انتخاب میں ن لیگ کو نقصان پہنچائے گا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ نےکہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پوسٹر اور بینر سے کسی کو پریشان نہیں ہونا چاہیئے،عوام ان سے محبت میں ایسا کر رہے ہیں ،کارگل پر آج بھی پرویز مشرف کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کو آئین ، ایٹم بم سمیت سب کچھ سیاست دانوں نے دیا ۔ہم نواز شریف کی مدد نہیں کر رہے ، جمہوریت کی مدد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔