17 ستمبر ، 2015
پشاور.......عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ جب تک پارلیمنٹ ہے اقتدار پر حملے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر ایسا ہوا تو پاکستان کے خاتمے کا آغاز ہو گا۔
پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسفندیار ولی نے کہا کہ وزیر اعظم اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تعمیر کا وعدہ پورا کریں ورنہ احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سماجی خدمت جاری رکھتے تو ایدھی سے زیادہ عزت ہوتی، پارلیمنٹ آئین کی لڑائی لڑتی رہے گی،جب تک پارلیمنٹ ہے اس پر حملے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، لیکن اگر ایسا ہوا تو پاکستان کے اختتام کا آغاز ہو گا۔