20 ستمبر ، 2015
اقوام متحدہ...... اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے عالمی شراکت داری کی تجدید کی ضرورت پر زور دیاہے۔
بان کی مون کا کہناتھا کہ میلینیم ترقیاتی اہداف کے حصول میں گزشتہ 15سال میں نمایاں پیشرفت ہوئی تاہم سرکاری ترقیاتی معاونت میں پائی جانے والی مستقل خلیج اور منڈیوں، ارزاں نرخوں پر ادویات تک ناکافی رسائی اور نئی ٹیکنالوجی نے ترقی کیلئے عالمی شراکت داری کی تجدید کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔
اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی یو این ایم ڈی جی گیپ ٹاسک فورس کی نئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی اہداف کے حصول میں پیشرفت کے باوجود کم ترقی یافتہ ممالک، ساحل سمندر نہ رکھنے والے ترقی پزیر ممالک اور چھوٹے جزائر پر مشتمل ممالک سمیت ترقی پزیر ممالک کو مشکل حالات کا شکار ہونے سے روکنے کیلئے کئی رکاوٹیں موجود ہیں۔