Time 27 مارچ ، 2025
دنیا

امریکا نے قطرکو 2 ارب ڈالر مالیت کے جدید ڈرونز اور ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دیدی

امریکا نے قطرکو 2 ارب ڈالر مالیت کے جدید ڈرونز اور ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دیدی
فوٹو: فائل

امریکا نے قطر کو جدید دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ معاہدہ لگ بھگ 2 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔

امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی (DSCA) کے مطابق معاہدے میں 8 ،MQ-9B ڈرونز، 500 پاؤنڈ وزنی بم، ریڈار، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور ٹارگٹنگ سسٹمز شامل ہیں جن کی اصل مالیت 1.96 ارب ڈالر ہے۔

قطر کو اس سازوسامان کے مؤثر استعمال کے لیے امریکا تربیت اور تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی۔

امریکی حکام کے مطابق یہ معاہدہ قطر کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔ یہ قطر کو درپیش خطرات کے تدارک میں نگرانی کی صلاحیت کو بہتر کرے گا۔ فوجی آلات خاص طور پر قطر کی سرزمین کے تحفظ اور سکیورٹی کے لیے استعمال ہوں گے۔

امریکا نے خطے کے دیگر ممالک کو یقین دلایا کہ یہ معاہدہ خطے کے فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔

اس معاہدے میں امریکا کے دو اہم دفاعی ادارے جنرل ایٹامکس اور لاک ہیڈ مارٹن شامل ہیں جو سازوسامان فراہم کریں گے۔

مزید خبریں :