دنیا
24 ستمبر ، 2015

منیٰ میں بھگدڑ،310حجاج شہید،450زخمی

منیٰ میں بھگدڑ،310حجاج شہید،450زخمی

منیٰ......منیٰ میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑمچنے سے310 حجاج کرام شہید اور450 زخمی ہوگئے۔واقعہ منیٰ میں مکتب نمبر93کے قریب شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران پیش آیا۔اس مکتب کے میں الجرائر کے حاجی مقیم تھے۔وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شیطان کو کنکریاں مارنے کےدوران تصادم کے بعد بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں310حجاج کرام شہید اور 450زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کام شروع کردیا گیا اور زخمیوں کو منیٰ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان میڈیکل مشن کے مطابق حادثہ جمرات شارع 204پر پیش آیاد، حادثے میں کسی پاکستانی حاجی کے شہید یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

فوری طور پر شہید اور زخمی ہونے والے حجاج کرام کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔آج رمی جمرات کا پہلا روز ہے جس کے باعث حجاج کرام کی بڑی تعداد شیطان کو کنکریاں مارنے میں مصروف تھی۔

رواں سال حج کے موقع پریہ دوسرا بڑاسانحہ ہے ، اس سے قبل 12ستمبر کومکہ میں تعمیراتی کام کیلئے نصف کرین مسجد الحرام میںگرنے سے 107افراد جاں بحق اور 238زخمی ہوگئے تھے۔

وزیر اعظم نوازشریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید حاجیوں کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں اور سانحہ پرپاکستانی سفارتخانےسےرابطے میں ہیں۔

مزید خبریں :