کاروبار
03 اکتوبر ، 2015

خراب میٹر اور اضافی بل، نیپرا اور وزارت بجلی آمنے سامنے

خراب میٹر اور اضافی بل، نیپرا اور وزارت بجلی آمنے سامنے

لاہور.......خراب میٹر، اضافی بلوں کے معاملےپر نیپرا اوروزارت پانی وبجلی آمنےسامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے 6لاکھ 78ہزار میٹر میں سے 500 سے بھی کم چیک کرکے رپورٹ تیارکرلی۔

وزرات پانی و بجلی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیپرا نےجومیٹر چیک کرائےان کی متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے بھی تصدیق کرائیں گے۔ نیپرا نے رپورٹ کے خلاف شائع کردہ اشتہار پر برہمی کااظہار کیا ہے۔

خراب میٹرز ، اضافی اورکم بلوں کے معاملےپردونوں ادارے ایک دوسرے کےآمنے سامنے آگئے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ نیپرانے 10بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سے 7 کے 50سے 100 میٹرز کی چیکنگ کرکے اپنی رپورٹ مرتب کردی ۔

یعنی مجموعی طورپرچیک کیےجانےوالےمیٹرز کی تعداد500 سے بھی کم ہے ۔ سب سے زیادہ ٹی او یو میٹرز فیسکو اور آ ئیسکو میں ہیں اورنیپراٹیمیں وہاں گئی ہی نہیں۔

وزارت پانی وبجلی کےذرائع کہتےہیں کہ نیپرا کےجواب کاانتظار ہے، جومیٹر چیک بھی کرائے ان کی متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے بھی تصدیق کرائیں گے۔

جیونیوز کو معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے وزارت پانی وبجلی کی طر ف سے نیپرا رپورٹ کے خلاف شائع کردہ اشتہا ر پربھی برہمی کااظہارکیاہے۔ نیپرا کےایک اجلاس میں اس معاملےپروزارت پانی وبجلی کونوٹس بھیجنےپربھی غورہوا۔

وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کہتے ہیں کہ نیپرا کی رپورٹ میں70فیصد ٹی او یو میٹرز خراب قرار دینے سے پاکستان کے پاور سیکٹر کے بارے میں سرمایہ کاروں کو بھی غلط پیغام ملا۔

مزید خبریں :