پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

این اے122 ایک حلقے نہیں پورے پنجاب کا الیکشن ہے، چودھری سرور

این اے122 ایک حلقے نہیں پورے پنجاب کا الیکشن ہے، چودھری سرور

لاہور......تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ ن لیگ سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے، این اے 122 کا الیکشن محض ایک حلقے کا نہیں، لاہور اور پورے پنجاب کا الیکشن ہے۔

لاہور میں مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے چودھری محمد سرور سے ملاقات کی، اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اب یہ ماضی کی پی ٹی آئی نہیں 2015 کی تحریک انصاف ہے جو دھاندلی کو روکنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس اب ووٹر نہیں بلکہ حکومتی ادارے ہیں۔

مزید خبریں :