پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

جماعت اسلامی کا کسان راج تحریک لانگ مارچ کا آغاز

جماعت اسلامی  کا کسان راج  تحریک لانگ مارچ کا آغاز

صادق آباد.....جماعت اسلامی نے کسان راج تحریک لانگ مارچ کا آغازصادق آباد سے کردیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کسانوں کےلئے حکومتی اعلانات کاغذ تک محدود ہیں ان سے غریب کاشتکاروں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ۔

کسان راج تحریک لانگ مارچ کے شرکا بہاول پور، لودھراں ، ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے 8 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے ۔

مارچ کے آغازپرصادق آباد میں کسان کنونشن ہوا ۔ جہاں امیر جماعت اسلامی کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔اس موقع پراونٹوں کا رقص بھی پیش گیا گیا۔

کنونشن سےخطاب کرتےہوئےسراج الحق کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مفادات کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ کسانوں کو فقیر نہ بنایا جائے انھیں محنت کا صلہ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں چند دن پہلے ایک پیکج تیار کیا گیا۔ ایک بیوروکریٹ نے پیکج تیار کیا اس کو کیا پتا کسان کے مسائل کیا ہیں ، اس پیکج کو کسان مسترد کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کسان راج تحریک مارچ میں کسانوں کے علاوہ جماعت کےکارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

مزید خبریں :