پاکستان
06 اکتوبر ، 2015

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے رینجرز مخالف اشتہارات کا نوٹس لے لیا

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے رینجرز مخالف اشتہارات کا نوٹس لے لیا

کراچی.......قومی اخبارات میں رینجرز کے خلاف اشتہارات بظاہر پولیس نے شائع کرائے، لیکن اب پولیس نے وضاحت کی ہے کہ یہ اشتہارات بغیر منظوری لیے شائع کرائے گئے ہیں اور سندھ حکومت کے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی مدد سے شائع کرائے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشتہارات بغیر منظوری لیے شایع کرائے گئے، اشتہار کیسے شائع ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ رینجرز کے خلاف مقدمات عدالت کے حکم پر درج ہوئے، یہ اشتہارات سندھ حکومت کے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی مدد سے شائع کرائے گئے، اشتہار کے لیے لکھے گئے خط کے ہمراہ ایف آئی آر کا متن بھیج دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :