پاکستان
06 اکتوبر ، 2015

پولیس نے رینجرز کے خلاف اخبارات میں اشتہارات چھپوادیے

پولیس نے رینجرز کے خلاف اخبارات میں اشتہارات چھپوادیے

کراچی......کیا سندھ حکومت اور رینجرز میں ٹھن گئی ہے؟ پولیس نے رینجرز کے خلاف اخبارات میں اشتہارات چھپوادیے ہیں، ان میں رینجرز کے خلاف مقدمات میں عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اشتہارات ڈی ایس پی اورنگی کی جانب سے شائع کرائے گئے ہیں۔ اشتہارات مومن آباد کے 5 اور اورنگی ٹائون کے ایک شخص سے متعلق ہیں۔ پولیس کے اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ لاپتا افراد کو نامعلوم رینجرز اہلکار اٹھاکر لے گئے، کسی کو لاپتا افراد کے بارے میں علم ہو تو ڈی ایس پی اورنگی کو بتائیں۔

مزید خبریں :