پاکستان
07 اکتوبر ، 2015

راولپنڈی کی پرانی حلقہ بندیوں کی بحالی کیخلاف الیکشن کمیشن اپیل کریگا

راولپنڈی کی پرانی حلقہ بندیوں کی بحالی کیخلاف الیکشن کمیشن اپیل کریگا

اسلام آباد .....الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کی پرانی حلقہ بندیاں بحال کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف آج اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے راولپنڈی کی پرانی حلقہ بندیاں بحال کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے خلاف ڈویژن بینچ میں اپیل کرے گا،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے راولپنڈی ڈویژن میں نئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی تھیں اور فیصلے میں الیکشن کمیشن کو نیا شیڈول جاری کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 3 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع ہونا تھے۔

مزید خبریں :