07 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد .....چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے پائلٹس کی ہڑتال پر نجی ائر لائنز نے گٹھ جوڑ کرلیا اور تنازع کا غلط استعمال کررہی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی ائر لائنز کے گٹھ جوڑ کو روکنا مسابقتی کمیشن کا کام ہے،اس حوالے سے پیر تک رپورٹ پیش کی جائے۔
اس موقع پر ن لیگ کے رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق نے سینیٹ کو بتایا کہ مسابقتی کمیشن کے سربراہ سے رابطہ کیا،انہوں نے کہا کہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ مسابقتی کمیشن کے سربراہ سے کہا ہے کہ بیورو کریٹ جیسا جواب نہ دیں بلکہ کارروائی کریں اور شام تک معاملہ نمٹائیں۔