22 مئی ، 2012
واشنگٹن… امریکی سینیٹ نے متفقہ طورپرایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کی منظوری دی جس کے باعث ایران کوتیل کی برآمد میں مزیددشواری کاسامنا ہوگا۔ نئی پابندیوں کی زد میں نیشنل ایرانیان آئل کمپنی اور نیشنل ایرانیان ٹینکر کمپنی بھی آئے گی جوتیل کی برآمد جاری رکھے ہوئے تھیں۔ یہ پابندیاں ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان بغدادمیں مذاکرات سے چند روزقبل لگائی جارہی ہیں۔