22 مئی ، 2012
جامشورو … جامشورو کے قریب کوٹری میں ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔ کوٹری میں قومی شاہراہ انڈسٹریل زون کے قریب تیز رفتار سوزوکی اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال کوٹری منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔