22 مئی ، 2012
کوئٹہ… ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے سینٹرل جیل کے وارڈن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سینٹرل جیل کے وارڈن شوکت علی کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جب وہ صبح سویرے جیل سے ملحقہ کالونی میں اپنے گھر جارہے تھے،واقعہ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جیل وارڈن کی لاش کو سول اسپتال پہنچادیا گیا جہاں اسے ضروری کاروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔اس سے قبل گذشتہ ہفتہ کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے چیف وارڈن کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے ہلاک کردیاتھا۔