22 مئی ، 2012
شکاگو… امریکا کے وزیردفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ نیٹو سپلائی سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی نیٹو کانفرنس میں شرکت مثبت اشارہ ہے۔ شکاگو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی سے متعلق مذاکرات میں ابھی آگے جانا ہے لیکن اچھی خبریہ ہے کہ پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں اوران میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی وزیردفاع نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ کمیونیکشن اورٹرانسپورٹ لائنز کھولی جائیں کیونکہ اسی طرح افغان جنگ لڑنیوالے فوجیوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھنا ہوگا کہ طالبان ایک بڑا چیلنج ہیں جو کمزور ہونے کے باوجود لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔لیون پنیٹا نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں تشدد کی سطح کم ہوئی ہے لیکن طالبان دوبارہ حملے کرسکتے ہیں۔۔امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج ابھی تک ایک منظم دشمن سے برسر پیکار ہیں جس کے محفوظ ٹھکانے اب تک پاکستان میں ہیں۔