22 مئی ، 2012
کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں اور تنازعات میں دو خواتین سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ لیاری میں تین دن فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا۔ پولیس کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں سپر ہائی وے پر ایک خالی پلاٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔ ماری پور کے علاقے مشرف کالونی سے ایک خاتون کی گولی لگی لاش ملی ہے۔ جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے عرفات ٹاوٴن میں ساجدہ نامی خاتون کو اس کے شوہر نے تیز دھار آلہ کے وار کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم باقر نے تیموریہ تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔ لیاری کے علاقے کلری میں 19 مئی کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا جاوید عباس مقامی اسپتال میں چل بسا۔