پاکستان
22 مئی ، 2012

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں، بلاول بھٹو

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں، بلاول بھٹو

نیویارک… پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستانی خودمختاری کے خلاف ہیں۔نیویارک میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے لیکن امریکا کی جانب سے آئے دن ڈرون حملے پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلالہ حملے میں 24پاکستانی فوجی شہید ہوئے،امریکا اس حملے پر معافی مانگے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے پاک امریکا دوستی پر بھی سوال اٹھے ہیں۔دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم پر انہوں نے کہا کہ محترمہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے جان کی قربانی دی۔

مزید خبریں :