22 مئی ، 2012
سوات… سوات میں سرکاری اسکول کے استاد نے تیسری جماعت کے طالبعلم پر مبینہ طور پر تشدد کر کے شدید زخمی کردیا۔ بابو کلے میں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں تیسری جماعت کے طالبعلم خلیل کو استاداورنگ زیب نے شور مچانے پرمبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی طالبعلم کو سیدو شریف اسپتال پہنچادیاگیا۔بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہیہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔اورنگ زیب سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیاگیا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اسکول کے استاد پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔