پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

وزیراعظم نوازشریف شیڈول کےمطابق کل صبح امریکا روانہ ہونگے

وزیراعظم نوازشریف شیڈول کےمطابق کل صبح امریکا روانہ ہونگے

اسلام آباد.......پاکستان نے حساس معاملات پر امریکا سے وضاحت مانگ لی ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورے پر کل امریکا روانہ ہوں گے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف شیڈول کے مطابق پیر کی صبح امریکا روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم ایک رات لندن میں قیام کے بعد منگل کو امریکا پہنچیں گے، ترجمان کے مطابق وزیراعظم چھوٹے طیارے پر امریکا جائیں گے۔

دوسری جانب روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بعض حساس معاملات پر امریکی انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری گزشتہ شام ہی واشنگٹن روانہ ہوگئے تھے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر پہلے ہی واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں ان کی امریکی حکام سے اہم مور پر بات چیت جاری ہے۔

آئی ایس آئی چیف آج پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد وہ وزیراعظم کو اپنے دورہ امریکا پر رپورٹ پیش کریں گے۔ جبکہ سرتاج عزیز بھی نواز شریف کو واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :