پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

کراچی:سلطان آباد میںسکیورٹی اداروں کی کارروائی ،4 دہشتگرد گرفتار

  کراچی:سلطان آباد میںسکیورٹی اداروں کی کارروائی ،4 دہشتگرد گرفتار

کراچی.......کراچی میں سلطان آباد کے علاقے میں سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکےکالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سلطان آباد کے علاقے ہجرت کالونی میں سرچ آپریشن کےدوران علاقےکے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوارن کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق سوات سے ہے اور وہ سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :