پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

مردان میں فورسزپر حملوں میں مطلوب دہشت گرد گرفتار

مردان میں فورسزپر حملوں میں مطلوب دہشت گرد گرفتار

مردان.......انسداد دہشت گردی پولیس نے مردان کےعلاقے شیرگڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار دہشت گرد مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملے سمیت دہشتگردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کاروائی مردان ریجن میں شیرگڑھ کےعلاقہ میں کی گئی۔ جس دوران واحد شاہ نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتارکیاگیا۔ دہشت گرد واحد شاہ مٹہ تھانے پر حملے سمیت مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کے کئی دیگر کیسز میں مطلوب تھا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ کاروائی مالا کنڈ اور مردان ریجن نے مشترکہ طور پر کی۔

مزید خبریں :