پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

پشاور : بڈھ بیر میں سرچ آپریشن ، 80 مشتبہ افرازیر حراست

 پشاور : بڈھ بیر میں سرچ آپریشن ، 80 مشتبہ افرازیر حراست

پشاور .....پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کے دوران 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

پولیس حکام کے مطابق بڈھ بیرکے مختلف دیہاتوں میں سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشن کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے ایک پستول اورا یک رائفل برآمد کی گئی۔

مشتبہ افراد کو تھانہ بڈھ بیر منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز نے بھی حصہ لیا۔

مزید خبریں :