18 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد.......تحریکِ انصاف نےایم کیو ایم کی شکایات کےازالےکیلئےکمیٹی کی تشکیل کومستردکردیا۔
پی ٹی آئی کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نےتشویش کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ متحدہ قومی موومنٹ کے فعال رکن کوکمیٹی میں شامل کرکےجانبداریت کی بنیاد رکھ دی گئی۔
اپنےجاری کردہ بیان میں نعیم الحق کاکہناہےکہ ایم کیو ایم کی شکایات کےازالےکیلئےکمیٹی کے قیام سےکراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری آپریشن متاثر ہوگا،اس اقدام کےذریعےمتحدہ کو آپریشن کےخفیہ پہلوؤں تک رسائی دینےکی کوشش کی گئی ہے۔
نعیم الحق کاکہنا ہےکہ متحدہ کےرکن کی موجودگی سےاسے سیاسی بلیک میلنگ کا موقع ملےگا،جبکہ کمیٹی کا قیام ملکی عدالتی نظام پربھی عدم اعتماد کا واضح اظہار ہے۔