18 اکتوبر ، 2015
کراچی ......کراچی کے علاقے مبینہ ٹائون میں پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ،مبینہ ٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم سمیت 3 کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان میں گرفتار طالب رات گئے دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کرتا تھا،ملزم طالب عرف تالہ کے قبضے سے چوری کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ،ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔