پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

سانحہ منیٰ میں لاپتہ پشاورکےرہائشی صالح محمد کی شہادت کی تصدیق

 سانحہ منیٰ میں لاپتہ پشاورکےرہائشی صالح محمد کی شہادت کی تصدیق

پشاور .......منیٰ حادثے میں لاپتہ ہونے والے پشاور کے صالح محمد کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے ہزارخوانی کے رہائشی صالح محمد بھگدڑ کے بعد زخمی ہوکر کومے میں چلے گئے تھے۔ اب 23 دنوں بعد خاندانی ذرائع نے شہادت کی تصدیق کر دی۔ صالح محمد کو مکہ مکرمہ میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

صالح محمد اپنی اہلیہ اور خاندان کے دوسرے افراد کےساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔ جنہوں نےواپسی پر صالح محمد کی شہادت کی تصدیق کی۔

مزید خبریں :