18 اکتوبر ، 2015
مانسہرہ .......مانسہرہ پولیس اور حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے ارکان کا گروپ گرفتار کر کے انکے قبضے سے بارود،خود کش جیکٹس،حساس اداروں کی وردیاں اور بم بنانے کے آلات برآمد کر لئے۔
ڈی پی او مانسہرہ نجیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان محرم کے دوران مذہبی اجتماعات اور قراقرم ہائی وے پر پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
انہوں نے ملزمان کے نام اور تعداد کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 30کلو اعلی کوالٹی کا بارود،خودکش جیکٹس،بم بنانے کے آلات اور حساس اداروں کی وردیاں بھی ملی ہیں۔بالاکوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔