پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

فرانس: غالب اقبال سفارتی فرائض انجام دیتے رہیں گے،سینیٹر قیوم

فرانس: غالب اقبال سفارتی فرائض انجام دیتے رہیں گے،سینیٹر قیوم

پیرس....... رضا چوہدری....... مسلم لیگ ن کے رہنما اورسینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین، سنیٹر،ریٹارئرڈ جنرل عبدالقیوم نے کہا ہے کہ فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

ان کے تبادلے کی افواہوں میں کوئی حقیت نہیں ، فرانس میں غالب اقبال کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،واضح رہے کہ سینیٹر، جنرل عبدالقیوم نےسفیر پاکستان کے ساتھ ایک گھنٹہ کی طویل ملاقات کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غالب اقبال نے فرانس اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے میں کلیدی کردارادا کیا ہے۔

فرانس میں مقیم پاکستانی بھی انکی کارکردگی سے مطمئن ہیں، جو کہ سب سے اہم بات ہے۔

مزید خبریں :