25 اکتوبر ، 2015
واشنگٹن........امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی مہم میں گلوکارہ کیٹی پیری شامل ہوگئی ہیں،کہتی ہیں کہ وہ ہلیری کے مستقبل سے پر امید ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ڈیس موئنس میں صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی مہم میں شرکت کے موقع پر سفید لباس اور اس پر امریکی پرچم زیب تن کیا ہوا تھا۔
کیٹی نے اپنی آواز کے جادو سے شرکا کا لہو گرمایا اور صدارتی انتخاب میں ہلیری کلنٹن کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔شرکا سے گفتگو میں کیٹی پیری کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات امریکا کیلئے بہت اہم ہیں جس کیلئے ہلیری کلنٹن سب سے موزوں امیدوار ہیں۔
کیٹی پیری کا کہنا تھا کہ وہ ہلیری کلنٹن کے مستقل کے بارے میں پرامید ہیں۔ عوام اپنا کل محفوظ بنانے کیلئے ڈیموکریٹس کے امیدوار کو ووٹ دیں۔