25 اکتوبر ، 2015
ریاض.......سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بشار الاسد کے ایوان اقتدار سے بیدخلی سے متعلق اختلافات برقرار ہیں۔
ویانا میں اجلاس کے اختتام پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عادل کا کہنا تھا کہ اجلاس کے شرکاء کی فہرست میں وسعت پر ہم معترض نہیں، سعودی عرب جنیوا 1 کے اعلامئے پر عمل درآمد کا خواہش مند ہے۔
ہم شام کی وحدت برقرار رکھتے ہوئے اسے عبوری دور سے گذارنا چاہتے ہیں جس میں نیا دستور بنے اور انتخابات کا انعقاد ہو،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ وہ شام کے مستقبل سے متعلق مذاکرات میں مصر اور ایران کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔
اجلاس کے بعد روس کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے لاروف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ مستقل کے رابطوں میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی کی جھلک نظر آنی چاہئے، ان کی مراد ایران اور مصر کی اجلاس میں شرکت سے تھی۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر روسی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بشار الاسد کی اقتدار سے بیدخلی کو مسترد کرتا ہے۔