کھیل
26 اکتوبر ، 2015

دبئی ٹیسٹ میں کھانے کا وقفہ،پاکستان کو فتح کیلئے 4وکٹیں درکار

دبئی ٹیسٹ میں کھانے کا وقفہ،پاکستان کو فتح کیلئے 4وکٹیں درکار

  دبئی....... دبئی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، کھانے کے وقفے پر انگلش ٹیم نے187رنز پر6وکٹیں گنوادیں، یاسر شاہ نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو فتح کیلئے صرف 4وکٹیں درکار ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے 130رنز 3کھلاڑی آئوٹ سے اننگز آگے بڑھائی، جو روٹ 59اور بیرسٹونے 6رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستان کوجلد ہی کامیابی ملی اور انگلینڈ کے سیٹ بیٹسمین جو روٹ 71رنز بناکر ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

دوسری وکٹ کیلئے بھی پاکستانی بولرز کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور مجموعی اسکور میں صرف 6رنز کے اضافے کے بعد بیرسٹو22رنز پرلیگ اسپنر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔بٹلر بھی یاسر شاہ کا شکار بنے، وہ صرف 7رنز بناسکے۔یاسرشاہ نے 3، ذوالفقار بابر نے 2جبکہ عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کھانے کے وقفے پر اسٹوکس 9اور عادل رشید 8 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

کھیل کے چوتھے روزپاکستان نے 354 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے491رنز کا ہدف دیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کسی ٹیم نے اتنا بڑا ہدف عبور نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں :