پاکستان
27 اکتوبر ، 2015

زلزلے سے 228افراد جاں بحق ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے

 زلزلے سے 228افراد جاں بحق ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد....... نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے کہا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ہوا ‘ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 228افراد جاں بحق اور 1620افراد زخمی ہوئے۔

وہ منگل کو وطن واپس پہنچنے پر میڈیا کو زلزلے سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہملک بھر میں زلزلے سے 2500 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ سینکڑوںکو جزوی نقصان پہنچا ہے، پاک فضائیہ سے متاثرہ علاقوں کی تصاویر منگوائی ہیں جبکہ پی ٹی اے نے آگاہ کیا ہے کہ مواصلاتی نظام بحال کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے اپنا ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کو دیا ہے کسی بھی علاقے سے خوراک کی کمی کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :