پاکستان
27 اکتوبر ، 2015

پنجاب حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریگی، شہباز شریف

 پنجاب حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریگی، شہباز شریف

لاہور...... پنجاب حکومت نے زلزلے سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی اور زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے امدادی اشیاء پرمشتمل 95 ٹرک خیبرپختونخواہ بھجوائے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے چیف سیکریٹری پنجاب خضرحیات گوندل کو ہدایت کی کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی 6 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ ،پانچ لاکھ روپے دینے اور عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کا سرکاری سروے کروانے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :