30 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد.......عمران خان اور ریہام کی شادی کے چرچے خوب ہوئے، دونوں کی جوڑی کو بھی سراہا گیا، ریہام خان کو اس شادی کے ساتھ ایک خطاب بھی ملا جو انھیں بے حد پسند تھا اور وہ خطاب تھا ’’نیشنل بھابھی‘‘۔
جو تبدیلی خان صاحب کی زندگی میں ریحام کی صورت میں آئی، اس کی خوشی ا ن کے چہرے سے چھپائے نہیں چھپتی تھی، دونوں ہیپی کپل بنے تقریبات اور مختلف جگہوں پر ساتھ ساتھ نظر آئے اور ریحام تو اس رشتے سے جڑا خطاب پانے پر پھولے نہیں سماتی تھیں۔ ،،
جلسہ ہویا کوئی تقریب، ہر جگہ ان کی اینٹری ہوئی، بھابی کے طور پر۔ لوگوں کو یہ یقین بھی دلایا کہ کچھ غلط نہیں ہو گا، گھر میں بھابی ہے نہ۔
آج عمران خان اور ریحام خان کی راہیں جدا ہوگئیںاور ساتھ ہی ریحام سے وہ خطاب بھی چھن گیا جس پر انھیں کبھی بڑا مان تھا۔