پاکستان
30 اکتوبر ، 2015

عمران کی جمائما سے علیحدگی بھی باہمی رضامندی سے ہوئی

عمران کی جمائما سے علیحدگی بھی باہمی رضامندی سے ہوئی

اسلام آباد........عمران خان، ریہام خان سے پہلے جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں منسوب رہ چکے ہیں، اس شادی میں علیحدگی بھی باہمی رضامندی سے کی گئی۔

عمران خان کی ریہام خان سے شادی نو ماہ 22 دن ہی چل سکی۔ اس سے پہلے عمران خان اور برطانوی حسینہ جمائما گولڈ اسمتھ کی شادی نو سال تک چلی تھی۔

16 مئی 1995 کو 42 سالہ عمران خان اور 21 سالہ جمائما کے نکاح کی تقریب پیرس میں ہوئی، بعد میں 21 جون کو لندن میں شادی کی سول تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں عمران خان روایتی شلوار قمیض اور واسکٹ میں نظر آئے۔

جمائمانے شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا۔ جمائما نے عمران خان کی سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا ۔سن 2000 سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سرگرم رہیں اور آخرکار 2004 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ عمران خان اور جمائما کے دو بیٹے ہیںجو جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں۔

مزید خبریں :