30 اکتوبر ، 2015
پشاور.......ریہام خان کو خیبرپختونخوا کے سفیر برائے اسٹریٹ چلڈرن کے اعزازی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیا سفیرمقررکرنےکے بجائے یہ منصوبہ محکمہ سماجی بہبود کےذریعےچلانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریہام خان عمران خان کی وجہ سے اس منصوبے سے منسلک تھیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی مشتاق غنی کہتے ہیں کہ ریہام خان کے نہ رہنے سے یہ پروجیکٹ متاثرنہیں ہوگا، پہلے مرحلے میں ایک ہزاربچوں کی نگہداشت کا منصوبے پر عمل جاری ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں مشتاق غنی نے بتایا کہ بچوں کے لئے خزانہ شوگرمل کے قریب 300 فلیٹ موجود ہیں۔