پاکستان
30 اکتوبر ، 2015

اٹلی سے ڈی پورٹ عثمان غنی کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا

اٹلی سے ڈی پورٹ عثمان غنی کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا

اسلام آباد....... ایف آئی اے نے اٹلی سے ڈی پورٹ کیے گئے صوابی کے شہری عثمان غنی کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا ۔

اطالوی پولیس نے عثمان غنی کو اسلام آباد ائر پورٹ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا جنھوں نے پوچھ گچھ کے بعد اُسے رہا کردیا ۔

عثمان غنی کا تعلق صوابی کے گائوں توڈھیر سے ہے۔ اطالوی پولیس نے اس گائوں کے مزید 20افراد کو 24 اپریل سے حراست میں لے رکھا ہے۔ ان پر انسانی اسمگلنگ ، آرمی پبلک اسکول پشاور اور مینابازار حملے میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔.

اطالوی پولیس نے اپریل میں پاکستانی ہائی کمیشن کو زیرحراست افراد کے متعلق معلومات کے لیے خط لکھا۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے اطالوی حکومت کو آگاہ کیا کہ یہ افراد کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں۔

مزید خبریں :