پاکستان
30 اکتوبر ، 2015

شکایات ازالہ کمیٹی سے ،متحدہ کے رکن فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا

شکایات ازالہ کمیٹی سے ،متحدہ کے رکن فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا

کراچی.......سندھ میں جاری آپریشن کے حوالے سے ایم کیو ایم کی درخواست پر وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ شکایات ازالہ کمیٹی سے ایم کیوایم کے رکن بیرسٹر فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ترجمان ایم کیوایم کے مطابق متحدہ کی جانب سے فروغ نسیم نے استعفیٰ حکومت کو بھجوادیا ہے۔ادھر بیرسٹر فروغ نسیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے استعفے کی 3 وجوہات بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں شمولیت سے قبل ان کی رائے نہیں لی گئی ،پیشہ وارانہ ذمے داریوں کی وجہ سے وہ کمیٹی کو وقت نہیں دے پارہے تھےاوران کے مطابق انہیں کمیٹی سے انصاف کے تقاضے پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے تھے،لہٰذا انھوں نے بہتر یہی سمجھا کہ انھیں اس سے الگ ہوجانا چاہئے۔

مزید خبریں :