پاکستان
31 اکتوبر ، 2015

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سر د

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سر د

کوئٹہ......کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے۔وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع صاف اور خشک ہے،جبکہ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ وادی اور اس کے اطراف میں موسم سرد ہوگیا ہے۔

اسی طرح قلات،زیارت سمیت صوبے کے دیگر سرد علاقوں میں بھی سردی میں اضافہ ہورہا ہے اور درجہ حرارت میں کمی ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :