پاکستان
31 اکتوبر ، 2015

احسن محبوب بلوچستان کے نئے آئی جی پولیس تعینات

احسن محبوب بلوچستان کے نئے آئی جی پولیس تعینات

کوئٹہ........انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد عملیش کا تبادلہ کردیا گیا ،احسن محبوب کو بلوچستان کا نیا آئی جی پولیس تعینات کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فیکشن کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد عملیش کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،محمد عملیش نے تقریبا دو سال تک بلوچستان میں بطور آئی جی پولیس خدمات انجام دیں۔

نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس احسن محبوب اس قبل یکم اگست 2011سے 19مئی 2012تک سی سی پی او کوئٹہ، دو سال کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹبلری اور تقریبا ایک سال بطور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان صوبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں،احسن محبوب ان دنوں وفاقی محتسب کے سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

مزید خبریں :