31 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد.......بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کےلیے الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات کا فوری نوٹس لیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کےلیے الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فدا محمد خان کو کنٹرول روم کا انچارج بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔
انتخابی نتائج مرتب ہونے تک کنٹرول روم کام کرتا رہے گا،شکایات 0519218527 پر ٹیلی فون اور0519215580 پر فیکس کی جا سکتی ہیں۔