پاکستان
31 اکتوبر ، 2015

لاہور:بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں غلطیاں،دویونین کونسلز میں پولنگ روک دی گئی

لاہور:بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں غلطیاں،دویونین کونسلز میں پولنگ روک دی گئی

لاہور.....بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں غلطیوں کے سبب لاہورکی2یونین کونسلز میں پولنگ روک دی گئی۔ان یونین کونسلزکےبیلٹ پیپرزپرمسلم لیگ ن کےامیدواروں کےناموں کےسامنےشیرکی بجائےبالٹی اور ہیرےکےانتخابی نشان چھپ گئےہیں۔

لاہورکی یونین کونسل نمبر231اتفاق کالونی چونگی امر سدھو میں اس لئےپولنگ روکناپڑی،کیونکہ یہاں مسلم لیگ ن کےچیرمین کےامیدوار جاوید اقبال کےنام کےسامنے شیرکی بجائے ہیرا کا انتخابی نشان چھپا ہوا ہے،جاویداقبال کا مقابلہ پی ٹی آئی کےامیدوار ملک بابر اعوان سے ہے۔

یونین کونسل نمبر185بستی سیدن شاہ میں بھی مسلم لیگ ن کے چیرمین کےامیدوار راناسجاد کےنام کےسامنےشیرکی بجائےبالٹی کا انتخابی نشان چھپاہوا ہے۔اس حلقےمیں بھی پولنگ روک دی گئی،ووٹرز نےپولنگ روکےجانے پر نعرےبازی کی۔

مزید خبریں :