31 اکتوبر ، 2015
لندن.......برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اورریہام میں علیحدگی کی وجہ عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نہیں بلکہ ریہام خان کاماضی بنا۔
عمران خان اور ریہام خان کی علیحدگی پربین الاقوامی میڈیا کی کڑی نظریں ہیں،جس برطانوی اخبار نے عمران خان کی ریہام خان سے شادی کی خبر بریک کی تھی۔ریہام خان کی جعلی ڈگری کا انکشاف کیا تھا،ریہام اور جمائما کے درمیان کشیدگی کی خبر دی تھی،اسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اورریہام میں علیحدگی کی وجہ عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نہیں بلکہ ریہام خان کاماضی بنا ،کیوں کہ جمائما نے عمران خان کے نکاح کی اطلاع ملتے ہی اپنے نام کے ساتھ لگے لفظ خان کو ہٹانے کا اعلان کر دیا تھا۔
اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران اور ریہام کی شادی آغاز ہی سے متنازع بن گئی تھی،عمران خان کا مغربی خیالات والی ریہام خان سے شادی کا فیصلہ ان کے گھر والوں اور دوستوں کے لئےقابل قبول نہیں تھا۔
اخبارکےمطابق جوڑےنے2ہفتےپہلےعلیحدگی اختیارکرلی تھی اور یہ طےکیاتھاکہ 2018کےعام انتخابات تک علیحدگی کوظاہرنہیں کیاجائےگا۔لیکن جب عمران خان کواندازہ ہواکہ ریہام خان خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کےدوروں کا ارادہ رکھتی ہیں اورسیاسی سرگرمیاں جاری رکھناچاہتی ہیں تو پی ٹی آئی کے چئیرمین کو علیحدگی سےمتعلق خفیہ رکھی گئی بات ظاہرکرناپڑگئی۔ریہام کاسیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی علیحدگی کی وجہ بنا۔