پاکستان
02 نومبر ، 2015

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس کیلئے لوگوں کو لاٹھیاں کھانی پڑ گئیں

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس کیلئے لوگوں کو لاٹھیاں کھانی پڑ گئیں

کراچی..... کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گرفتاری کا اعلان کے بعدشہریوں کی بڑی تعداد ڈرائیونگ لائسنس بنوانے پہنچ گئے۔ ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں رش قابو سے باہر ہوا اور پولیس نے کیا لاٹھی چارج کیا ۔

کراچی میں ٹریفک پولیس نے پکڑ دھکڑشروع کی اور لوگوں نے گرفتاری کے خوف سے ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کارخ کیا ۔ صبح سویرے دفتر کھلنے سے پہلے ہی شہریوں کی بڑی تعداد قطار میں لگ گئی ۔عوام کے رش کو پولیس کنٹرول نہ کرسکی اور شہریوں پر لاٹھی چارج کیا۔

ٹریفک حکام کے مطابق ناظم آباد ڈرائیونگ برانچ میں صبح سے ابتک 5 ہزار فارم دیئے۔معمول کے مطابق 100 سے 150 افراد فارم جاری ہوتے ہیں ۔شہریوں نے ٹریفک اور ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کے عملے کی شکایت کی۔

بعدپولیس حکام کی جانب سےشہریوں کے لیے دو ہفتے میں لائسنس بنوانے کی رعایت دی لیکن صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے شہریوں پر لاٹھی چارج کا نوٹس لیا اور معاملے کی انکوائری کا حکم دیااور ساتھ ہی شہریوں کو لائسنس بنوانے کے لئے ایک ماہ کی مہلت کا اعلان کیا ۔

ڈی آئی جی ٹریفک آفتاب پٹھان کے مطابق خصوصی مہلت کےد وران تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچیں صبح9جے سے شام 5بجے تک بشمول ہفتہ اور اتوار کھلی رہینگی ۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پرکسی بھی شہری کو گرفتار کیا جائے۔

مزید خبریں :