02 نومبر ، 2015
اسلام آباد...... چیئرمین رضاربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔ایم کیو ایم سینیٹرز بھی سینیٹ اجلاس میں شریک ہیں ۔ایوان نے ڈیسک بجا کر ایم کیو ایم اراکین کا خیر مقدم کیا۔
چئیرمین سینٹ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے سینٹرز نے اپنے استعفیٰ واپس لے لئے ہیں جو انھوں نے احتجاجاً دیئے تھے ۔
اجلاس سے قبل ایم کیوایم کے سینیٹرز کی درخواست پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے ان کے استعفیٰ واپس کردیے۔ایم کیوایم کے سینیٹرز کے وفد نے طاہر مشہدی کی قیادت میں استعفیٰ واپس لینے کی درخواست سینیٹ سیکریٹری آفس میں جمع کرائی۔
وفد میں نگہت مرزا، خوش بخت شجاعت اور میاں عتیق شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے بھی ملاقات کی۔