پاکستان
02 نومبر ، 2015

خیبر پختون خوا اورپنجاب کےکچھ علاقوں میں پھر زلزلہ

خیبر پختون خوا اورپنجاب کےکچھ علاقوں میں پھر زلزلہ

پشاور......خیبر پختون خوا اورپنجاب کے کچھ علاقوں میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 5اعشاریہ2تھی۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کرگھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور ورد شروع کر دیا۔زلزلے کے جھٹکے جہاں محسوس کئے گئے ان میںپشاور،نوشہرہ،ٹانک، ایبٹ آباد اور ان سے ملحقہ علاقے جبکہ پنجاب کے جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میںچنیوٹ ، ڈی جی خان اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

زلزلہ کامرکزملتان سے 280کلومیٹرمغرب میں کوہ سلیمان رینج جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

مزید خبریں :