پاکستان
02 نومبر ، 2015

امریکی جنرل جان ایف کیمبل کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

امریکی جنرل جان ایف کیمبل کی  جنرل راحیل شریف سے ملاقات

راولپنڈی......افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ایف کیمبل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ایف کیمبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے لیے جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی بالخصوص پاک افغان سرحد پر رابطوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :