پاکستان
02 نومبر ، 2015

اسلام آبادسیف سٹی پراجیکٹ رواں ماہ مکمل ہو جائیگا،چوہدری نثار

 اسلام آبادسیف سٹی پراجیکٹ رواں ماہ مکمل ہو جائیگا،چوہدری نثار

اسلام آباد......وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اسلام آبادسیف سٹی پراجیکٹ پر 30 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا، دسمبر میں یہ منصوبہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا ۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے سیف سٹی پراجیکٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ اسلام آباد بھر میں ایک ہزار 940کیمرے نصب کیے جا نا ہیں ، اب تک ڈیڑھ ہزار کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں ،200 سے زائد کام بھی کر رہے ہیں ، ان کیمروں کے ذریعےشہرکی تمام اہم شاہراہوں کی نگرانی کی جائے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ انہیں سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق پچھلی حکومت کے معاہدے پر سنجیدہ تحفظات تھے ، ٹھیکیدار کمپنی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کر کے 400 سے زائد مزید کیمرے شامل کرائے اور کیمروں کے معیار کو بھی بہتر بنوایا۔

مزید خبریں :