پاکستان
02 نومبر ، 2015

پیرس کی گلی پاکستانی صحافی سلیم شہزاد کے نام سے منسوب

پیرس کی گلی پاکستانی صحافی سلیم شہزاد کے نام سے منسوب

کراچی......صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لیے عالمی دن کے موقع پر پیرس کی 12 گلیوں کو مقتول صحافیوں کے نام سے منسوب کردیا گیا، ایک گلی پاکستانی صحافی سلیم شہزاد کے نام سے بھی منسوب کی گئی ہے۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپوٹر ود آئوٹ بارڈر نے پیرس کی 12 گلیوں کے نام مقتول صحافیوں کے نام پر رکھ دیئے ہیں۔ پیرس کے وسط میں ایک گلی جہاں سفارت خانہ پاکستان بھی واقع ہے اسے پاکستانی صحافی سید سلیم شہزاد کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، سلیم شہزاد کو 29 مئی 2011 کو قتل کردیا گیا تھا۔

فرانسیسی حکومت نے گلیوں کے نام صحافیوں سے منسوب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب 11 نومبر کو ہوگی جس میں فرانسیسی اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر شرکت کریں گے۔ پاکستانی حکام کی کوشش ہے کہ پیرس کی ایک گلی کو جیو نیوز کے شہید صحافی ولی خان بابر کے نام سے منسوب کردیا جائے ۔

مزید خبریں :